لیفٹیننٹ گورنر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ دہلی پولیس کی جانب سے تجویز کردہ پینل پر کابینہ کی مہر لگائی جائے، جس کے بعد دہلی حکومت نے آج کابینہ کا اجلاس طلب کیا ہے۔
آپ کو بتادیں کہ اس سے قبل وزیر داخلہ ستیندر جین نے دہلی پولیس کی جانب سے دیئے گئے مشورے پر وکلاء کے پینل کی تجویز کو خارج کردیا تھا۔ دہلی حکومت نے سرکاری وکلاء کا ایک پینل تشکیل دے کر لیفٹیننٹ گورنر کو اس تجویز کو منظوری کے لئے بھیجا تھا لیکن لیفٹیننٹ گورنر نے اس تجویز کو خارج کردیا ہے۔