اردو

urdu

ETV Bharat / state

دہلی میں فضائی آلودگی میں اضافہ

آلودگی کی وجہ لوگوں کو آنکھوں میں جلن اور سر درد جیسی شکایات بھی مل رہی ہیں۔ دہلی کے بیشتر علاقوں میں فی الحال ہوا کے معیار کا انڈیکس 500 سے تجاوز کر گیا ہے۔

By

Published : Nov 10, 2020, 4:54 PM IST

دہلی میں فضائی آلودگی میں اضافہ
دہلی میں فضائی آلودگی میں اضافہ

قومی دارالحکومت دہلی میں آلودگی کی صورتحال خوفناک ہوگئی ہے۔ دہلی میں ہوا کے معیار کا انڈیکس منگل کی صبح 9 بجے تک 534 ریکارڈ کیا گیا ہے۔ کئی علاقوں میں یہ 600 سے بھی تجاوز کر گیا ہے۔

دہلی میں فضائی آلودگی میں اضافہ

آلودگی کی وجہ لوگوں کو آنکھوں میں جلن اور سر درد جیسی شکایات بھی مل رہی ہیں۔ دہلی کے بیشتر علاقوں میں فی الحال ہوا کا معیار انڈیکس 500 سے تجاوز کر گیا ہے۔

پوسا میں 537، لودھی روڈ پر 423، دہلی یونیورسٹی میں 554، ہوائی اڈے پر 562، متھرا روڈ پر 567، آیا نگر میں 574 اور آئی آئی ٹی دہلی کے علاقے میں 628 تک پہنچ گیا ہے۔

دہلی میں فضائی آلودگی میں اضافہ

دوسری جانب نوئیڈا اور گروگرام میں یہ سطح بالترتیب 608 اور 560 ریکارڈ کی گئی ہے۔

دہلی میں درجہ حرارت میں مستحکم کمی ریکارڈ کی جارہی ہے۔ جس کی وجہ سے آلودگی کے ساتھ ساتھ لوگوں کو سردی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ پیر کو دہلی کا کم سے کم درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 4 ڈگری کم ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 'آنے والے دنوں میں سردیوں میں اضافہ ہوگا اور آلودگی کی سطح میں بھی اضافہ ہوگا۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details