اردو

urdu

ETV Bharat / state

'عآپ حکومت کی بدانتظامی کے سبب دہلی میں پانی کی کمی ' ہریانہ حکومت

ہریانہ حکومت نے عام آدمی پارٹی پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ مانسون کی آمد میں تاخیر کی وجہ سے یمنا ندی میں پانی کی قلت ہے اور عآپ حکومت کی بدانتظامی کی وجہ سے دہلی میں پانی کی قلت ہے۔

manohar lal khattar
manohar lal khattar

By

Published : Jul 12, 2021, 10:03 AM IST

ہریانہ حکومت کا جواب ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب دہلی جل بورڈ (ڈی جے بی) کے وائس چیئرمین راگھو چڈّھا نے الزام لگایا کہ پڑوسی ریاست نے ایک دن میں دہلی کے پانی کے 120 ملین گیلن پانی کو روک لیا ہے۔

ہریانہ حکومت نے کہا کہ دہلی کی عآپ حکومت اپنی ناکامی کو چھپانے کے لئے جھوٹی سیاسی بیان بازی کا سہارا لے رہی ہے، ہریانہ حکومت نے کہا کہ دہلی میں پانی کی کمی پوری طرح سے شہر کی داخلی بدانتظامی کا معاملہ ہے اور اس میں ہریانہ کا کوئی کردار نہیں ہے۔

ہریانہ حکومت کا کہنا ہے کہ مانسون میں تاخیر کی وجہ سے پانی کی شدید قلت ہے لیکن اس کے باوجود بغیر کسی کٹوتی کے دہلی کو پانی کی فراہمی کی جارہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details