نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا انفیکشن کے 500 سے بھی کم معاملے درج ہوئے ہیں جبکہ چھ مریضوں کی موت ہو گئی ہے۔ دریں اثنا، ملک میں کورونا ویکسینیشن کا عمل بھی جاری ہے اور اس سلسلے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 468 افراد کو ٹیکے لگائے جاچکے ہیں اور اب تک ملک میں 2,20,66,98,600 افراد کو کووڈ سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے جاچکے ہیں ۔ پیر کو وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں متاثرہ افراد کی کل تعداد 4,49,86,934 ہو گئی ہے۔ فعال کیسز کی تعداد 7,623 سے کم ہو کر 492 ہوگئی ہے۔
وہیں کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 5,31,839 ہو گئی ہے۔ اسی عرصے میں کورونا انفیکشن سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 958 بڑھ کر 4,44,47,472 تک پہنچ گئی ہے۔ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرناٹک میں ایکٹو کیسز کی تعداد میں 21 کا اضافہ ہوا ہے۔ اس کے علاوہ پڈوچیری میں آٹھ، تلنگانہ میں سات، میزورم اور پنجاب میں چار چار، آندھرا پردیش میں تین، گجرات اور میگھالیہ میں دو دو کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔