اترپردیش قانون ساز کونسل کے 12 ارکان کی مدتِ کار 30 جنوری 2021 کو ختم ہو رہی ہے۔ اس کے لئے انتخابات 28 جنوری کو ہوں گے۔
بی جے پی کے جنرل سکریٹری ارون سنگھ نے بتایا کہ بی جے پی کی مرکزی کمیٹی نے مسٹر شرما کو امیدوار بنانے کے ساتھ ہی ریاستی بی جے پی کے صدر سوتتر دیو، ریاست کے نائب وزیر اعلی ڈاکٹر دنیش شرما اور لکشمن پرساد اچاریہ کو اتر پردیش قانون ساز کونسل کی چارسیٹوں کے لئے دوبارہ امیدوار بنایا ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی کے قریبی سمجھے جانے والے مسٹر شرما نے جمعرات کے روز لکھنؤ میں بی جے پی کی رکنیت حاصل کی تھی۔