اردو

urdu

ETV Bharat / state

آبادی پر کنٹرول کے لیے قانون بنانا ضروری - بابا نے کہا حکومت کو آبادی کنٹرول کرنے کے لیے سخت اقدام کرنے چاہئیں

یوگ گرو بابا رام دیو نے حکومت سے ملک میں آبادی پر کنٹرول کے لیے قانون بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

آبادی کو کنٹرول کرنے کے لئے قانون بنایا جائے
آبادی کو کنٹرول کرنے کے لئے قانون بنایا جائے

By

Published : Jan 24, 2020, 5:08 PM IST

Updated : Feb 18, 2020, 6:18 AM IST

سوامی رام دیو نے آج نامہ نگاروں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو آبادی پر کنٹرول کرنے کے سخت اقدام کرنے چاہئے اور دو سے زیادہ بچے پیدا کرنے والوں کو سزا دینا چاہئے۔

آبادی کو کنٹرول کرنے کے لئے قانون بنایا جائے

انہوں نےبتایا کہ ملک کی آبادی 125 کروڑ سے زیادہ ہوگئی ہے جبکہ اب اس پر قابو پانا ضروری ہوگیا ہے۔

رام دیو نے یہ بھی کہا کہ ملک میں قدرتی وسائل کی کمی ہے۔ ملک میں شہری آبادی میں اضافے کی وجہ سے کھیتی کی زمین کم پڑ رہی ہے۔

ملک کو پانی کے بحران کا سامنا ہے اور کئی دیگر قسم کے مسائل پیدا ہورہے ہیں جس کی وجہ سے آبادی کو قابو میں کرنا اور اس کی کمی لانا انتہائی ضروری ہوگیا ہے۔

Last Updated : Feb 18, 2020, 6:18 AM IST

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details