اردو

urdu

ETV Bharat / state

نوئیڈا:ذہنی مریضوں کے لئے قانونی خواندگی کیمپ کا انعقاد - ڈسٹرکٹ لیگل سروس اتھارٹی اوراوم شانتی ادارے ذہنی مریضوں کے لیے کیمپ

ریاست اترپردیش کے شہر گریٹر نوئیڈا میں ذہنی مریضوں کے لئے ڈسٹرکٹ لیگل سروس اتھارٹی اوراوم شانتی ادارے کے اشتراک سے خواندگی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

By

Published : Oct 16, 2019, 11:21 PM IST


اس کیمپ کی صدارت ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی کے سکریٹری میناکشی سنہا نے کی ۔اس پروگرام میں دستکاری ، مصوری ، گانا ، کھیلوں کے مقابلے وغیرہ کے پروگرام منعقد کیے گئے اور ذہنی مریضوں کو ایوارڈز سے نواز گیا ۔
مذکورہ پروگرام میں ، ذہنی مریضوں اور ان کے والدین نے بھی شرکت کی۔انہیں قانونی خدمات اتھارٹی کے زیرانتظام مفت قانونی مشوروں کے بارے میں معلومات دی گئی کہ اس وقت انصاف سب کے لئے دستیاب ہے ، سب کے لئے یکساں انصاف ہے۔ معاشرے میں ذہنی طور پر کمزور اور ذہنی طور پر معذور افراد کو مفت قانونی امداد فراہم کرنے کا حق ہے ۔

ذہنی مریضوں کے لئے خواندگی کیمپ
ذہنی مریضوں کے لئے خواندگی کیمپ
ذہنی مریضوں کے لئے خواندگی کیمپ

انہیں یہ بھی بتایا گیا کہ ایسے افراد یا ان کے اہل خانہ قانونی مدد حاصل کرنے کے لئے ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی کے دفتر میں درخواستیں جمع کراسکتے ہیں۔ درخواست پر سماعت اور کارروائی کے لئے پینل کے ایک وکیل کو نامزد کیا گیا ہے۔
اس موقع پر شانتی اوم کی بانی ڈاکٹر مسٹر سنگیتا موجود تھیں۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details