وہیں ریاست کے عوام سے فرقہ وارانہ ہم آہنگی قائم رکھنے کی اپیل بھی کی گئی ہے۔
کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا مارکسسٹ (سی پی آئی ایم)، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (سی پی آئی)، آل انڈیا فارورڈ بلاک، ریوولیشنری سوشلسٹ پارٹی اور کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (ماؤسٹ) نے جاری ایک مشترکہ بیان میں مذکورہ بالا مطالبہ کیا۔
اس سلسلے میں سی پی آئی ایم کے جنرل سکریٹری سیتا رام یچوری، سی پی آئی کے جنرل سکریٹری ڈی راجہ، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (ماؤسٹ) کے جنرل سکریٹری دیپنکر بھٹا چاریہ اور آر ایس پی کے جنرل سکریٹری شیتِج گوسوامی
نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جن افراد کے نام این آر سی میں نہیں ہیں انھیں 120 دن کے اندر فارن ٹریبونل کے سامنے اپیل کرنے کا وقت دیا گیا ہے۔