جس کا مقصد دور اور آسان رسائی کو یقینی بنایا ہے جس سے لاک ڈاؤن کے دوران تعلیم و تعلم کے عمل کو آسانی کے ساتھ فروغ ملے گا۔ 3000 سے زیادہ کی تعداد میں، یہ ای کتابیں آکسفورڈ، کیمبرج، اسپرنگر نیچر، ویلے، پی ایچ آئی، پیئرسن، ٹی اینڈ ایف اور بہت سارے دوسرے نامور پبلشروں کی طرف سے حاصل کی گئی ہیں۔
اس کلکشن میں ہم عصر اور کلاسیکی رجحان دونوں کی عکاسی ہوتی ہے اور اس میں بڑی تعداد میں درسی کتب بھی شامل ہیں۔
ان کتابوں کو جامعہ فیکلٹی ممبروں نے احتیاط سے منتخب کیا ہے، جس میں تحقیقی مونوگراف، تعلیمی ، حوالہ، درسی کتب، پیشہ ور افراد نیز گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ طلباء کے لیے معتدبہ کتابوں کا ذخیرہ موجود ہے۔
علمی موضوعات میں تازہ ترین اور مستند ترین تحقیق کی نمائندگی کرتے ہوئے، اس وسیع ذخیرے میں معاشیات اور کاروبار، تاریخ، سیاست، قانون کے علاوہ انجینئرنگ، فن تعمیر، کمپیوٹر، تعلیم اور تحقیق کے تمام شعبوں پر مشتمل کتابیں دستیا ب ہیں۔
اس ذخیرے کی ایک اہم خصوصیت یہ ہے کہ اس میں اردو، ہندی، سنسکرت، عربی اور فارسی میں بھارتی زبان کی غیر معمولی ای کتابیں شامل ہیں۔
اس انتخاب اور رسائی کے بعد اہل علم و دانش اور اساتذہ و طلباء دنیا بھر کی کتابیں ایک کلک میں اپنے دہلیز پر پائیں گے۔ یہ کتابیں قارئین کو برصغیر بھارت و پاکستان کی ایک قدیم تہذیب میں لے جاتی ہیں جو سبق آموز اور تابناک بھی ہے، جو آج بھی قدیم بھارتی گواہی بیاں کرتی ہیں۔