اردو

urdu

ETV Bharat / state

'کھٹیا پنچایت میں کسانوں نے نئے زرعی قوانین کا خیر مقدم کیا'

دہلی اسمبلی میں اپوزیشن کے لیڈر رام ویر بدھوڑی نے اتوار کو کہا کہ نریند رمودی کی حکومت میں لائے گئے تاریخی زرعی اصلاحات قانونوں سے ملک کے کروڑوں کسانوں کو فائدہ ہوگا۔

Leader of Opposition in Delhi Legislative Assembly Ramvir Singh Bidhuri On Farmer Law
'کھٹیا پنچایت میں کسانوں نے نئے زرعی قوانین کیا خیر مقدم کیا'

By

Published : Oct 4, 2020, 10:39 PM IST

بدرپور اسمبلی حلقے کے مولڑ بند وستار واقع چودھری چرن سنگھ سنگھ شاہراہ پر آج نئے زرعی اصلاحات قوانین کی حمایت میں منعقد کسانوں کی 'کھٹیا پنچایت' کو خطاب کرتے ہوئے رام ویر بدھوڑی نے کہا کہ نئے زرعی قانون کسانوں کے لئے کافی فائدے مند ثابت ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) کا نظام جاری رہے گا اور منڈیوں میں پہلے کی طرح ہی کسانوں سے اناج کی سرکاری خریداری کی جائے گی۔

اتنا ہی نہیں حکومت نے نئے قانون لاکر یہ بھی یقینی بنایا ہے کہ کسان کی فصل کی قیمت کی ادائیگی صرف تین دنوں میں کردی جائے۔

انہوں نے کہا کہ زرعی اصلاحات قانون سے کسانوں کی آمدنی میں اضافہ ہوگا۔ زرعی پیداوار بڑھے گی۔ روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور کسانوں کے گھر میں خوشحالی آئے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details