اردو

urdu

ETV Bharat / state

'وکلاء نے 'عآپ' کو 67 سیٹ دلانے میں بڑا کردار ادا کیا تھا'

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا کہ سال 2015 میں دہلی اسمبلی انتخابات میں عام آدمی پارٹی کو 67 نشستیں دلانے میں وکلاء نے بڑا کردار نبھایا تھا۔

By

Published : Dec 22, 2019, 3:06 PM IST

وکلاء نے 'آپ' کو 67 سیٹ دلانے میں بڑا کردار ادا کیا تھا
وکلاء نے 'آپ' کو 67 سیٹ دلانے میں بڑا کردار ادا کیا تھا

کیجریوال نے پٹیالہ ہاؤس عدالت کے احاطے میں وکلاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 'میں آپ لوگوں کا مجھے اپنے درمیان بلانے کے لیے شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ سال 2015 میں ہوئے اسمبلی انتخابات کے دوران میں وکلا کے مسائل اور اسمبلی انتخابات میں ان کے کردار پر بات چیت کرنے کے لیے مختلف وکیل تنظیموں کے رہنماؤں سے ملا تھا۔

اس وقت سبھی وکلاء نے گھر گھر تشہیر کرکے ہمیں کافی تعداد میں حمایت دی تھی اور میں 2015 کے اسمبلی انتخابات پر آپ کو 67 سیٹیں ملنے کا کریڈٹ مکمل طور پر وکلاء کو دیتا ہوں'۔

اس موقع پر انہوں نے دہلی حکومت کی جانب سے وکلاء کو دی جا رہیں سہولیات کی معلومات دی اور کہا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے وکلاء کو دی جانے والی سہولیات کا نفاذ ایک سے ڈیڑھ ماہ میں ہو جائے گا۔

وزیر اعلی نے کہا کہ 'بہت سی وکیل تنظیمیں جیسے بار کونسل آف دہلی اور بار کونسل آف انڈیا نے وقتاً فوقتاً دہلی حکومت سے رابطہ کیا ہے اور وکلاء کی مدد کے لیے سب سے زیادہ گرانٹ کا مطالبہ 50 کروڑ روپے کیا تھا'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details