ایس سی اے او آر اے، نے ورچول سماعت کے دوران ہونے والی مشکلات کی نشاندہی کرتے ہوئے معزز ججوں سے شخصی سماعت کو دوبارہ شروع کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔
کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کےلیے ملک بھر میں 25 مارچ سے لاک ڈاون کو نافذ کرنے کے بعد عدالتی کاروائیوں کو بھی روک دیا گیا تھا تاہم فی الوقت عدالتوں میں ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ سماعتیں کی جارہی ہیں۔
سپریم کورٹ کے چیف جسٹس اور دیگر ججز کو ایسوسی ایشن کی جانب سے خط بھیجا گیا ہے اور بار ممبرس کے تاثرات کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ 95 فیصد وکلا ورچول سماعت سے ناخوش ہیں۔
وکلا کی تنظیم نے بتایا کہ ’عام تاثر سے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ وکلا، ورچول سماعت کے دوران موثر طریقہ سے اپنی بات رکھنے قاصر ہیں۔