کانگریس رہنما و قومی ترجمان سشمتا دیو نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈر کسی تھانے میں گھس کر کسی پولیس والے کی پٹائی کی ہے اور جو کچھ بھی کہا اسے ظاہر کرنے میں بھی شرم آتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا ماننا ہے، اگر ایسے جماعت کے لیڈر جن کی صوبے میں حکومت ہو وہ پولیس کی عزت نہیں کریں گے تو اس صوبے کا مستقبل اندھیرے میں ہوگا۔
وہیں انہوں نے کہا کہ اترپردیش حکومت سے عوام کافی ناراض اور ناخوش ہیں اور اس کا جواب عوام 2021 کے انتخابات میں دے گی۔