شمالی ریلوے کے دہلی ڈویژن نے معذور مسافروں کے لئے ایک آن لائن پورٹل لانچ کیا ہے۔ اس کے ذریعے معذور مسافر رعایت کارڈ کے لئے آن لائن رجسٹریشن کے ساتھ ساتھ اس کارڈ سے متعلق دیگر معلومات اور سہولیات حاصل کرسکیں گے۔
وہیں دعوی کیا جارہا ہے کہ 90 فیصد معذور مسافروں کو اس پورٹل سے پریشانیاں ختم ہوں گی۔
منگل کے روز دہلی ڈویژن کے تعلقات عامہ کے افسر اجے مائیکل نے بتایا کہ یہ آن لائن پورٹل معذور مسافروں کے تصدیق اور ان کے لیے ای ٹکٹ، 'انیبل یونق آئی ڈی' اسمارٹ کارڈ جاری کرنے کے لیے بنایا گیا ہے۔