قومی دارالحکومت دہلی کے ایران کلچرل ہاؤس میں سالانہ نمائش کے موقع پر منعقدہ تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کرتے ہوئے بھارت میں ایرانی سفیر ڈاکٹر علی چینگئی نے اپنی گفتگو میں فارسی زبان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ دنیا کے ہر خطے کی زبان ہے اور عشق و محبت کی زبان ہے۔
ایران کلچرل ہاؤس میں فارسی کتابوں کا رسم اجراء دہلی میں ایران کے کلچرل کاؤنسلر ڈاکٹر علی ربانی نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ بھارت میں فارسی زبان پڑھانے والے اساتذہ ایران اور بھارت کے درمیان پل کا کام کرتے ہیں۔ فارسی زبان میں کہیں بھی ظلم و زیادتی نہیں ملتی، یہ زبان انسانی حقوق کی پاسداری کی وکالت کرتی ہے۔
ایران کلچرل ہاؤس میں فارسی کتابوں کا رسم اجراء یہ بھی پڑھیں: کورونا دور میں بھی خطاطی نے بڑھائی آمدنی
ایران کلچرل ہاؤس میں فارسی کتابوں کا رسم اجراء ایرانی تہذیب و ثقافت اور تاریخ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ بھارت میں مختلف مذاہب و مسالک کے افراد امن کے ساتھ ساتھ ہزاروں برسوں سے ساتھ رہتے آئے ہیں۔ میں سمجھتا ہوں کہ اس میں بڑی وجہ انسانی دوستی کی دین ہے۔
ایران کلچرل ہاؤس میں فارسی کتابوں کا رسم اجراء قبل ازیں علی رضا کی تلاوت کلام الہی سے تقریب کا آغاز ہوا جبکہ مہدی علی باقر نے نظامت کے فرائض انجام دیے۔ اس دوران پروفیسر چندر شیکھر، پروفیسر شریف حسین قاسمی، پروفیسر ریحانہ خاتون، پروفیسر آذر می دُخت صفوی کو 'فرہنگستان' کی اعزازی ممبر شپ دی گئی۔ وہیں، بھارت سمیت مختلف ممالک کے شعرا کرام کے ذریعے تحریر کردہ کلام کی رسم اجراء ان کے ہاتھوں سے کی گئی۔