اردو

urdu

ETV Bharat / state

بھارت میں کورونا کی تازہ ترین تفصیلات - Indian Council of Medical Research

ملک میں عالمی وبا کورونا وائرس کے قہر سے بچنے کیلئے کے لئے 3 ستمبر کو مسلسل دوسرے دن 11 لاکھ سے زائد کورونا نمونوں کا ٹسٹ کیا گیا۔

کورونا وائرس
کورونا وائرس

By

Published : Sep 4, 2020, 1:18 PM IST

جمعہ کو انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 3 ستمبر کو 11 لاکھ 69 ہزار 765 کورونا نمونوں کی جانچ کی گئی۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں چار کروڑ 66 لاکھ 79 ہزار 145 کورونا نمونوں کا ٹسٹ کیا گیا ہے۔

کورونا وائرس

ملک میں پہلی بار2 ستمبر کو 11 لاکھ سے زیادہ کورونا نمونوں کا ٹسٹ کیا گیا۔ بدھ کے روز 11 لاکھ 72 ہزار 179 نمونوں کی ریکارڈ جانچ کی گئی ، جو دنیا میں ایک دن میں سب سے زیادہ جانچ کا ریکارڈ ہے۔

کورونا وائرس

خیال رہے کہ ملک میں کورونا کے بڑھتے اثرات کے پیش نظر اس کی روک تھام کے لئے جانچ ، علاج اور رابطے کا پتہ لگانے پر مستقل زور دیا جارہا ہے۔

کورونا وائرس

یکم ستمبر کو 10 لاکھ 12 ہزار 367 نمونوں کی جانچ کی گئی ہے۔ پندرہ دن کے اندر یہ چوتھا موقع ہے جب ایک دن میں کورونا وائرس کے 10 لاکھ سے زیادہ نمونوں کی جانچ کی گئی۔

کورونا وائرس

اس سے قبل 29 اگست کو ملک میں ریکارڈ 10 لاکھ 55 ہزار 27 نمونوں کا ٹسٹ کیا گیا تھا اور 21 اگست کو 10 لاکھ 23 ہزار 836 کورونا ٹسٹ کئے گئے تھے اور تب بھارت کورونا وائرس کا ایک دن میں 10 لاکھ سے زیادہ ٹسٹ کرنے والا دنیا کا تیسرا ملک بن گیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details