تاہم ہائی کورٹ کی مداخلت کے بعد ساؤتھ دہلی میونسپل کارپوریشن کے محکمہ تعمیرات عامہ کے ذریعے انہدامی کارروائی اور سیلنگ کا عمل شروع کیا گیا ہے۔
ذرائع بتاتے ہیں کہ عہدیداروں کو سب کچھ معلوم ہوتا ہے۔ لیکن جب معاملات عدالت تک جا پہنچتے ہیں تو کارروائی کی جاتی ہے، ایکشن لیا جاتا ہے۔
ذرائع تو یہاں تک بتاتے ہیں کہ غیر قانونی تعمیرات کو منہدم کرنے کے نام پر بڑے پیمانے پر بدعنوانی کی جاتی ہیں۔ دراصل انہدامی کارروائی کا بجٹ لاکھوں روپے میں منظور ہوتا ہے، جبکہ ایک چھوٹا حصہ ہی گرایا جاتا ہے جس پر چند ہزار روپے خرچ ہوتے ہیں۔
مزید پڑھیں:
ویسے کمرشیل اراضی کا نقشہ مختلف محکموں سے منظوری کے بعد پاس کیا جاتا ہے۔ اس کے باوجود یہاں پر کمرشیل کے نام پر بڑی بڑی گودام بنا دیے جاتے ہیں۔