اردو

urdu

ETV Bharat / state

لال قلعہ تشدد معاملے میں کیجریوال کی خاموشی پر کانگریس نے اٹھایا سوال - الکا لامبا پریس کانفرنس

سابق رکن اسمبلی الکا لامبا نے کہا کہ 'وزیر اعلی کیجریوال نے تبلیغی جماعت کے خلاف جس طرح کی مستعدی دکھائی تھی وہی مستعدی لال قلعہ پر ہنگامہ کرنے والوں کے خلاف کیوں نہیں دکھائی؟ کیا کیجریوال اور بی جے پی کے درمیان کوئی ڈیل ہوئی ہے؟'

Lal Quila Incident Why has the Kejriwal government not registered an FIR so far?
کیجریوال حکومت نے اب تک ایف آئی آر کیوں نہیں کرائی؟

By

Published : Feb 2, 2021, 7:17 PM IST

Updated : Feb 2, 2021, 7:28 PM IST

دارالحکومت دہلی میں ریاستی کانگریس کمیٹی کے دفتر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس کی رہنما الکا لامبا نے کیجریوال حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ چاندنی چوک کی سابق رکن اسمبلی الکا لامبا نے صحافیوں سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے جتنی جلدی تبلیغی جماعت کے خلاف پریس کانفرنس کر کے ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیا تھا، اتنی تیزی 26 جنوری کو لال قلعہ پر ہوئے ہنگامہ پر کیوں نہیں دکھائی؟

کیجریوال حکومت نے اب تک ایف آئی آر کیوں نہیں کرائی؟

انہوں نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ' 26 جنوری کو لال قلعہ پر ہوئے ہنگامہ میں بی جے پی کے لوگوں کو صاف طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ ان کی تصاویر بھی منظر عام پر آ چکی ہے، اس کے باوجود دہلی کے وزیر اعلیٰ خاموش ہیں۔'

الکا لامبا نے کیجریوال پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ 'تبلیغی جماعت کے خلاف جس طرح مستعدی دکھائی ہے وہی مستعدی بی جے پی کے خلاف کیوں نہیں دکھائی؟ کیا کیجریوال اور بی جے پی کے درمیان کوئی ڈیل ہوئی ہے؟'

انہوں نے کہا کہ جس طرح دہلی فسادات کے دوران دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال چھپ کر بیٹھے تھے، اسی طرح لال قلعہ پر 26 جنوری کو ہوئے ہنگامے کے بعد سے بھی وہ چھپے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ جب دہلی میں کورونا کا معاملہ سامنے آیا تھا، تبھی تبلیغی جماعت کے خلاف پریس کانفرنس کرکے ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دے دیا تھا جو بعد میں عدالت میں بے گناہ ثابت ہوئے۔

Last Updated : Feb 2, 2021, 7:28 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details