قومی دارالحکومت دہلی میں کانگریس صدر سونیا گاندھی نے مزدوروں اور ورکوروں کے بحران پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی پکار اور پریشانی ہر دل کو چھوتی ہے اس لیے بحران کی اس گھڑی میں ان کی مدد سب سے بڑی وطن پرستی ہے۔
محترمہ سونیا گاندھی نے جاری ایک بیان میں کہا کہ لاک ڈاؤن کے باعث اپنوں سے دور ان لوگوں کی پکار میں ایک ماں ، بیٹے، والد،بیوی اور بچوں کی پکار شامل ہے اور انہیں کنبہ سے ملانا سب کی ذمہ داری ہے۔
کانگریس صدر سونیا گاندھی نے مزدوروں اور ورکوروں کے بحران پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی پکار اور پریشانی ہر دل کو چھوتی ہے اس لیے بحران کی اس گھڑی میں ان کی مدد سب سے بڑی وطن پرستی ہے انہوں نے مزید کہا کہ 'تب انتہائی درد ہوا جب ہزاروں مزدوروں کو سینکڑوں کلو میٹر بھوکے، پیاسے پیدل گھر واپس جاتے دیکھا، لاکھوں مزدور جگہ جگہ مشکل میں پھنسے ہیں اور گھر واپسی کا انتظار کررہے ہیں۔، امید تھی کہ عطیہ میں آئے ہزاروں کروڑ روپے کا استعمال کرکے حکومت سب کو محفوظ اور مفت ریل گاڑی سے گھر بھیجے گی، لیکن ایسانہیں ہوا'۔
کانگریس صدر نے کہا کہ ان کی بھیانک صورت حال کو دیکھتے ہوئے پارٹی نے ہر ریاست میں ضرورت مند مزدوروں کو گھر لوٹنے کے لیے ریل سفر کا خرچ اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے واضح رہے کہ کانگریس صدر نے کہا کہ ان کی بھیانک صورت حال کو دیکھتے ہوئے پارٹی نے ہر ریاست میں ضرورت مند مزدوروں کو گھر لوٹنے کے لیے ریل سفر کا خرچ اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔