اردو

urdu

ETV Bharat / state

'کیونکہ منتری بھی کبھی گریجویٹ تھی'

کانگریس کی ترجمان پرینکا چترویدی نے اسمرتی ایرانی پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ ایک نیا سیریئل جلد ہی آنے والا ہے جس کا عنوان ہوگا 'کیونکہ منتری بھی کبھی گریجویٹ تھی۔'

priyanka

By

Published : Apr 12, 2019, 6:16 PM IST

Updated : Apr 12, 2019, 7:41 PM IST


کانگریس کی ترجمان پرینکا چترویدی نے پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس کے دوران میڈیا کو بتایا کہ مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی نے امیٹھی لوک سبھا حلقہ میں اپنی امیدواری کا اعلان کرتے ہوئے ایک حلف نامہ داخل کیا ہے جس میں انہوں نے اپنی تعلیمی قابلیت انٹرميڈیٹ پاس اور دہلی یونیورسٹی کے مفت تعلیم اسکول میں بی كام کورس میں داخلہ بتایا ہے۔

پرینکا چترویدی، قومی ترجمان، کانگریس

انہوں نے کہا کہ مرکزی وزیر نے اپنی تعلیمی قابلیت کے متعلق اس سے پہلے الیکشن کمیشن، لوک سبھا، راجیہ سبھا اور کورٹ میں پیش کردہ حلف ناموں میں مختلف معلومات دی ہے۔

انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ان کے پاس امریکہ کی ییل یونیورسٹی کی گریجویشن کی ڈگری ہے۔

کانگریس کی ترجمان نے کہا کہ متحرمہ ایرانی نے تعلیمی قابلیت کے تعلق سے مختلف حلف نامہ دے کر عوامی نمائندگی قانون 1955 کی دفعہ 125 اے اور 33 کی خلاف ورزی کی ہے۔

اس کے علاوہ یہ بھارتی آئین کے تحت بھی قابل جرم عمل ہے۔

کانگریس کی رہنما نے الزام عائد کیا کہ اسمرتی ایرانی نے مرکزی وزیر کے عہدے پر فائز رہتے ہوئے اپنے اختیارات اور اثرو رسوخ کا غلط استعمال کیا ہے۔ اس لیے انہیں اخلاقی طور پر مرکزی وزیر کے عہدے سے استعفی دینا چاہیے۔

Last Updated : Apr 12, 2019, 7:41 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details