اردو

urdu

ETV Bharat / state

کمار وشواس نے کیجریوال پر طنز کیا - کمار وشواس نے کیجریوال پر طنز کیا

دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال کے قریبی رہے کمار وشواس نے ہفتے کو ان پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ 'دہلی والوں کے لئے پچھلے پانچ سال سے لگا داغ دھونے کا وقت آگیا ہے۔'

کمار وشواس
کمار وشواس

By

Published : Feb 8, 2020, 2:33 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 3:24 PM IST

وشواس نے ٹویٹ کیا کہ 'پچھلے پانچ سال کے داغ دھونے کا وقت ہے، دہلی والوں ووٹ کی چوٹ سے سماج، ملک، امیدوں، فوج، دوستی اور بھروسے کا قتل کرنے و الے سیاسی ایڈز کے بیمار بونوں کے ناپاک منصوبوں کو ناکام کرنے کا وقت ہے، نکلو گھروں سے بتاؤ کہ بنا سکتے ہو تو مٹا بھی سکتے ہو۔'

ٹویٹ

پچھلے اسمبلی الیکشن میں وشواس نے عآپ پارٹی کے کنوینر اروند کیجریوال کے حق میں دارالحکومت کے عوام کو ووٹ کرنے کی اپیل کی تھی۔ راجیہ سبھا رکن بنانے کے سلسلے میں دونوں رہنماؤں کے درمیان اختلاف ابھر کر سامنے آیا تھا۔

Last Updated : Feb 29, 2020, 3:24 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details