دہلی اولمپک ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل ہو گئے ہیں۔ کلدیپ وتس بلا مقابلہ صدر منتخب ہو گئے۔ جب کہ راکیش گپتا (جنرل سکریٹری) اور سروج شرما کو (خزانچی) کے عہدہ پر منتخب کیا گیا ہے۔ نئی دہلی میں ریٹائرڈ ایڈیشنل سیشن جج گلشن کمار کی نگرانی میں یہ انتخاب منعقد کیے گئے ہیں۔ Kuldeep Vats Elected President Of Delhi Olympic Association
ایسوسی ایشن کی نو منتخب ایگزیکٹو باڈی درج ذیل ہے:
سینئر نائب صدر :دیپک کمار سنگھ، نائب صدور:نریش شرما، مکیش کمار، سنجیو شرما، وریندر سچدیوا، سریش کمار، جئے پرکاش، مکیش کالیا، منجیت سنگھ دوا، راجیش سنی جوشفا
سینیئر جوائنٹ سکریٹری: راجکمار،جوائنٹ سیکرٹری: بلونت سنگھ، رام دلارے، وجے کمار، نرنجن سنگھ، دیپک اگروال، مہیش دیال اور پرمجیت سنگھ