اردو

urdu

ETV Bharat / state

کلبھوشن کے اہل خانہ کی سشما سوراج سے ملاقات

پاکستان کی جیل میں بند بھارتی بحریہ کے سابق افسر كلبھوشن جادھو کے اہل خانہ نے جمعرات کے روز سابق وزیر خارجہ سشما سوراج سے ملاقات کی۔

کلبھوشن کے اہل خانہ کی سشما سوراج سے ملاقات

By

Published : Jul 25, 2019, 11:34 PM IST

سوراج نے ٹوئٹر پر اس ملاقات کی اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ كلبھوشن کے گھروالوں نے آج ان سے ملا قات کی ۔ انہوں نے لکھا 'میں نے كلبھوش جادھو کے اہل خانہ کو نیک خواہشات پیش کیں' سشماسوراج نے كلبھوشن کے اہلخانہ کے ساتھ ایک تصویر بھی ٹوئٹر پر شیئر کی ہے۔

واضح رہے کہ كلبھوشن کو مارچ 2016 میں پاکستان نے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا تھا اور وہاں کی ایک فوجی عدالت نے انہیں پھانسی کی سزا دی تھی۔

بھارت نے كلبھوشن کی موت کی سزا کی مخالفت کرتے ہوئے بین الاقوامی عدالت (آئی ایس جے ) میں اپیل کی تھی اور 17 جولائی کو آئی ایس جے نے پھانسی کی سزا پر روک لگا دی تھی۔

بین الاقوامی عدالت نے كلبھوشن کو سفارتی مدد دینے کی ہدایت بھی دی تھی۔ آئی ایس جے کے فیصلے کے بعد پاکستان نے كلبھوشن کو سفارتی رسائی دینے کی منظوری دے دی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details