اردو

urdu

ETV Bharat / state

وہ اسکول جہاں سشانت نے تعلیم حاصل کی تھی - سوشانت سنگھ اور کلاچی ہنسراج ماڈل اسکول

چار برس قبل سشانت سنگھ راجپوت فلم مہندر سنگھ دھونی دی اَن ٹولڈ اسٹوری کی تشہیر کے لیے بھی اپنے اسکول کلاچی ہنسراج ماڈل اسکول میں اپنی پوری ٹیم اور کرکٹر مہندر سنگھ دھونی کے ساتھ آئے تھے۔

Four years ago, Sanshant Singh also came to his school with cricketer Mahendra Singh Dhoni to promote the film 'Mahendra Singh Dhoni The Untold Story'.
چار برس قبل سنشانت سنگھ راجپوت فلم ’مہیندر سنگھ دھونی دی انٹولڈ اسٹوری‘ کی تشہیر کے لیے بھی اپنے اسکول میں کرکٹر مہندر سنگھ دھونی کے ساتھ آئے تھے

By

Published : Jun 14, 2020, 8:29 PM IST

Updated : Jun 14, 2020, 9:25 PM IST

بالی ووڈ کے مشہور ٹی وی اور فلمی اداکار سشانت سنگھ راجپوت نے ممبئی میں واقع اپنے گھر پر خودکشی کرلی ہے، جس کی وجہ سے ہر کوئی صدمے میں ہے۔

سوشانت سنگھ راجپوت اپنے اسکول سے مستقل وابستہ رہے

پولیس کی رپورٹ کے مطابق سشانت گزشتہ چھ ماہ سے ڈپریشن کا علاج کرا رہے تھے اور ان کی خود کشی کا سبب بھی ڈپریشن ہی ہوسکتا ہے پھر بھی پولیس تحقیقات میں مصروف ہے۔

34 برس کے سشانت سنگھ راجپوت کے فلمی کیریئر کا گراف مستقل طور پر بڑھتا جارہا تھا اور اتنی کم عمر میں کئی کامیاب فلموں میں اہم کردار ادا کر کے لوگوں کے دلوں میں جگہ بنانے کے بعد اچانک خودکشی کی خبریں انتہائی حیرت زدہ ہیں۔

وزیر اعظم نریندر مودی سمیت بالی وڈ کے تمام اداکاروں نے بھی سشانت سنگھ راجپوت کی اچانک موت کے بعد ٹویٹر کے ذریعے شدید رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

مشہور اداکار سشانت سنگھ راجپوت کا ملک کے دارالحکومت دہلی سے بھی تعلق تھا، در حقیقت دہلی کے اشوک وہار فیز 3 کے علاقے میں واقع کلاچی ہنسراج ماڈل اسکول سے تعلق رکھنے والے سشانت سنگھ راجپوت نے اپنی 11 ویں اور 12 ویں تعلیم یہیں سے حاصل کی تھی۔

سنہ 2001 سے 2003 تک سشانت سنگھ راجپوت نے اسی اسکول سے اپنی تعلیم مکمل کی، سشانت سنگھ راجپوت اسکول میں ایک بہت ہی فعال طالب علم تھا۔

سنہ 2001 سے 2003 تک سوشانت سنگھ راجپوت نے اسکول سے اپنی تعلیم مکمل کی

اسکول سے فارغ ہونے کے باوجود سشانت سنگھ راجپوت مستقل طور پر اپنے اسکول سے وابستہ رہے اور فلموں کی تشہیر کے لیے اسکول بھی آتے تھے۔

اس کے علاوہ اسکول کی سالانہ تقریب میں بھی سشانت سنگھ راجپوت متعدد دفعہ آچکے ہیں اور 4 سال قبل سشانت سنگھ راجپوت فلم مہندر سنگھ دھونی دی ان ٹولڈ اسٹوری کی تشہیر کے لیے بھی اسی اسکول میں اپنی پوری ٹیم اور کرکٹر مہندر سنگھ دھونی کے ساتھ آئے تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دو مہینوں میں بالی وڈ انڈسٹری نے تین بڑے اداکار عرفان خان، رشی کپور اور اب سشانت سنگھ راجپوت کو کھو دیا ہے۔

تاہم سشانت سنگھ راجپوت کی خود کشی کی خبر کے بعد ایک سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ سشانت سنگھ راجپوت کے خودکشی کرنے کی کیا وجوہات ہوسکتی ہیں جبکہ سشانت سنگھ راجپوت کے کیریئر کا گراف مسلسل بڑھتا جارہا ہے؟

Last Updated : Jun 14, 2020, 9:25 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details