اردو

urdu

ETV Bharat / state

صدر کووند کی کامیاب بائی پاس سرجری - dehli news

دہلی کے ایمس میں بھارت کے صدر رام ناتھ کووند کی کامیاب بائی پاس سرجری کی گئی ہے جس کی اطلاع وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے ٹویٹ کے ذریعے دی ہے۔

کووند کی کامیاب بائی پاس سرجری
کووند کی کامیاب بائی پاس سرجری

By

Published : Mar 30, 2021, 9:19 PM IST

Updated : Mar 30, 2021, 9:39 PM IST

ملک کے صدر رام ناتھ کووند کی آج دہلی کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) میں کامیاب بائی پاس سرجری کی گئی۔

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے ٹوئٹ کرکے اس کی اطلاع دی۔ انہوں نے لکھا کہ منگل کو دہلی کے ایمس میں بھارت کے صدر رامناتھ کووند کی کامیابی بائی پاس سرجری کی گئی ہے۔

انہوں نے لکھا کہ میں کامیاب آپریشن کے لئے ڈاکٹرز کی ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں۔ میں نے صدر کووند کی صحت کے بارے میں معلوم کرنے کے لئے ایمس کے ڈائرکٹرز سے بات بھی کی ہے اور ان کی سلامتی اور جلد صحت یاب ہونے کی بھی کرتا ہوں۔

صدر کووند کی کامیاب بائی پاس سرجری

واضح رہے کہ گزشتہ جمعہ کو صدر نے سینے میں درد کی شکایت کی تھی، جس کے بعد انہیں دہلی میں واقع آرمی کے ریسرچ اینڈ ریفرل اسپتال لے جایا گیا تھا۔ وہاں ان کی صحت کی بڑے پیمانہ پر جانچ کی گئی ایمس کے ماہرین ڈاکٹروں نے بائی پاس سرجری کے اشارے دیے تھے۔

Last Updated : Mar 30, 2021, 9:39 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details