لاک ڈاؤن سے پریشان کولکتہ کے نوجوان کی دہلی میں خودکشی - ذہنی طور پر پریشان ہو کر نوجوان یہ قدم اٹھایا
ملک بھر جاری لاک ڈاون کے سبب جہاں ایک طرف اسے کورونا وائرس پر قابو پانے کے سلسلے میں ایک اہم سنگ میل بتایا جا رہے تو ہیں دوسری جانب تلاش معاش کے سلسلے میں اپنے گھروں سے دور مزدور کافی پریشان ہیں۔لاک ڈاون سے پریشان ہوکر کولکاتہ کے ایک نوجوان نے دہلی میں خود کشی کرلی ہے۔
کولکتہ کے نوجوان کی دہلی میں خودکشی
ملک میں بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کے بڑھتے اثرات قابو پانے کے لئےلاک ڈاؤن کا نفاذ کیا گیا ہے۔ اس کے نفاذ کے بعد عام لوگوں کی زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہ لوگ گھروں میں رہ کر اور غذا کی عدم دستیابی کے سبب شدید ذہنی تناؤ کا شکار ہو رہے ہیں۔ اسی کورونا کے خوف ، اور نفسیاتی دباؤ کے باعث ایک نوجوان نے پھندہ لگا کر خود کشی کر لی۔