نئی دہلی: دارالحکومت دہلی کے سوروپ نگر تھانہ علاقے میں کرکٹ کھیلتے ہوئے ایک نوجوان کرکٹر حبیب منڈل کی دردناک موت ہو گئی۔ حبیب منڈل جو کہ اصل میں کولکاتا سے تعلق رکھنے والے ہیں، جمعہ کی دوپہر کھیل کے میدان میں ایک حادثے میں اچانک زمین پر گر پڑے۔ کھلاڑی کو فوری طور پر علاج کے لیے ہسپتال لے جایا گیا، لیکن وہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ دہلی پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔ ساتھ ہی معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہے۔ Cricketer Died in Cricket Match Ground
بتایا جا رہا ہے کہ دارالحکومت دہلی کے سوروپ نگر علاقے میں کھیل کے میدان میں بیٹنگ کے دوران کچھ ایسا حادثہ پیش آیا جس کے بعد وہ زمین پر گر کر چھٹ پٹانے لگے۔ کرکٹ میچ میں بیٹنگ کر رہے کھلاڑی اچانک چکر کھاکر زمین پر گر پڑا۔ اس دوران انہیں سانس لینے میں بھی تکلیف ہورہی تھی۔ کرکٹر کی تشویشناک حالات دیکھ کر دیگر دوسرے کھلاڑی پریشان ہو گئے اس کے بعد فوری طور پر کرکٹر حبیب منڈل کو آس پاس کے لوگوں کے ساتھ ملکر اسے علاج کے لیے اسپتال لے گئے جہاں ڈاکٹروں کی ٹیم نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ پولیس کو بھی فوری طور پر کرکٹر حبیب منڈل کی موت کی اطلاع دی گئی۔