اردو ادب کے مشہور معروف شاعر مرزا اسد اللہ خاں غالب کے 222 ویں سالگرہ پر پوری دنیا انکو شعرو شاعری کے ذریعہ یاد کررہی ہیں۔ لیکن ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے مرزاغالب کی حویلی کا دورہ کرکے غالب کی وراثت کو لوگوں تک پہنچانے کی کوشش کی۔
مرزا غالب کی حویلی پرانی دہلی کے بلی ماران کی گلی قاسم جان میں واقع ہے، لیکن افسوس کی بات یہ کہ اس گلی میں کوئی بھی ایسے نشانات نہیں ہیں جوغالب کی حویلی کی صحیح رہنمائی کر سکے۔
غالب کی حویلی تصویروں کی زبانی اگر کوئی اجنبی شخص اس حویلی کے پاس گزرتا ہے تو اسے اندازہ تک نہیں ہوسکتا کہ وہ دہلی کے ایک ادبی شخصیت کے وراثت کے قریب سے غزر رہا ہے۔ کسی عام گھر کے مانند ایک نام پلیٹ لگا ہوا ہے جس سے پتہ چلتا ہے کہ یہ غالب کی حویلی ہے۔
اس حویلی کو غالب کی شناخت سے جوڑنے میں مشہور شاعر اور ادیب گلزار نے اہم کردار ادا کیا ہے، حویلی میں جہاں غالب کا مجسمہ لگایا گیا ہے وہیں دوسری طرف اس مجسمے کی ارد گرد غالب کا دیوان، اشعار، تصویروں اور اس کے کچھ کپڑوں سے مزین ہے۔
واضح رہے کہ اٹھارویں صدی کے اواخر میں غالب کی پیدائش 27 دسمبر 1797 میں آگرہ کے عبداللہ بیگ کے گھر ہوتی ہے اور اردو کا یہ عظیم شاعر 15 فروری 1869 میں اس دنیا کو پرانی دہلی کی گلی قاسم جان، محلہ بلی ماراں میں خیرآباد کہہ دیتا ہے۔