وزیر خزانہ نرملا سیتارامن نے کسانوں کی آمدنی کو دوگنا کرنے پر زور دیا۔ کسانوں کی فلاح و بہبود کے فروغ کے لیے وزیر نے کرشی اڈان اور کسان ریل کا اعلان کیا۔
سیتا رمن نے مرکزی بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا 'کرشی اڈان کو وزارت شہری ہوا بازی کی جانب سے بین الاقوامی اور قومی مارگ پر شروع کیا جائے گا جس کا مقصد شمال مشرق اور قبائلی اضلاع میں قدر کی وصولی کو بہتر بنانا ہے'۔وزیر نے کہا کہ اس سے کسانوں کو مسابقتی اور آمدنی میں اضافہ ہوگا۔
کسان ریل، کسانوں کے لیے کرشی اڑان کا اعلان انہوں نے کہا کہ بھارتی ریلوے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (پی پی پی) ماڈل کے ذریعے کسان ریل قائم کرے گی تاکہ جلد خراب ہونے والے سامان کو جلدی سے لے جاسکے۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ باغبانی کو تیز رفتار بنانے کے لیے ضلعی سطح پر زیادہ توجہ دی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ 'بہتر مارکیٹنگ اور برآمد کے لیے معاون ریاستیں ایک ضلع کے لیے ایک مصنوع پر توجہ مرکوز کریں گی ، تاکہ باغبانی کی رفتار کو حاصل کرنے کے لیے ضلعی سطح پر زیادہ توجہ دی جائے۔