اردو

urdu

ETV Bharat / state

'رام کے نام پر کسی کو مارنا مذہب کی توہین ہے' - یہی ہمارا بھارت ہے اور کیا ہندو مذہب یہی کہتا ہے

ملک میں ماب لنچنگ جیسے واقعات کے تعلق سے کانگریس کے رکن پارلیمان ششی تھرور کا بیان سامنے آیا ہے جس میں محمد اخلاق اور محسن شیخ کے حوالے سے انہوں بات کہی ہے۔

'رام کے نام پر کسی کو مارنا مذہب کی توہین ہے'

By

Published : Sep 22, 2019, 8:15 PM IST

Updated : Oct 1, 2019, 3:12 PM IST

ششی تھرور نے جے شری رام کے نعروں کے تعلق سے بی جے پی پر سخت نکتہ چینی کی ہے۔

تھرور نے ماب لنچنگ کے سلسلے میں کہا کہ 'یہی ہمارا بھارت ہے اور کیا ہندو مذہب یہی کہتا ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'میں ہندو ہوں لیکن اس طرح کا نہیں ہوں جہاں لوگوں کو جے شری رام نہ کہنے کے نام پر مارا جاتا ہے، ایسا کرنا ہندو مذہب کی توہین ہے۔ یہ بھگوان رام کی توہین ہے کہ لوگ ان کے نام کا استعمال کرکے دوسروں کو مار رہے ہیں۔'

'رام کے نام پر کسی کو مارنا مذہب کی توہین ہے'

تھرور نے ماب لنچنگ کے تعلق سے کہا کہ 'پہلو خان کے پاس ڈیری فارمنگ کے لیے لاری میں گائے لے جانے کا لائسنس تھا لیکن انہیں پھر بھی مار دیا گیا۔'

انہوں نے سوال کیا کہ 'ایک انتخابی نتیجہ نے لوگوں کو اتنی طاقت کیسے دے دی کہ وہ کچھ بھی کریں اور کسی کو بھی مار دیں؟'

تھرور نے مزید کہا کہ 'ہم نے گزشتہ چھ برسوں میں کیا دیکھا؟ ماب لنچنگ کی شروعات پونے میں محسن شیخ کے قتل سے ہوئی ہے۔ پھر محمد اخلاق کو یہ کہتے ہوئے مار دیا گیا کہ وہ گائے کا گوشت لے جا رہا تھا۔ بعد میں لیب ٹیسٹ سے پتہ چلا کہ یہ گائے کا گوشت نہیں تھا۔'

انہوں نے کہا کہ 'اگر وہ گائے کا گوشت تھا بھی تو کسی کو کسی انسان کو مارنے حق کس نے دیا؟'

Last Updated : Oct 1, 2019, 3:12 PM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details