نئی دہلی:کانگریس صدر ملک ارجن کھڑگے، سابق صدر سونیا گاندھی اور راہل گاندھی نے بھی اتوار کی صبح سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کو ان کے 106 ویں یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا۔ کھڑگے، کانگریس پارلیمانی پارٹی کی لیڈر سونیا گاندھی، راہل گاندھی، کانگریس جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال اور دیگر قائدین نے سابق وزیر اعظم کی سمادھی شکتی استھل کا دورہ کیا اور پھول چڑھا کر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔
اس موقعے پر کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ اندرا گاندھی نے ملک کے لیے اپنا سب کچھ قربان کردیا۔ کھرگے نے ایکس پر پوسٹ کیا کہ بھارت کی پہلی خاتون وزیر اعظم اور ہماری آئیکن اندرا گاندھی کو ان کے یوم پیدائش پر ہماری طرف سے عاجزانہ خراج عقیدت۔ بھارت کے اتحاد اور سالمیت کو برقرار رکھنے اور ہمارے ملک کو مضبوط اور ترقی پسند بنانے میں انہوں نے مسلسل ہنر مند قیادت، سچی وفاداری اور ہندوستان کے لیے مضبوط ارادے کا مظاہرہ کیا اور ملک کے لیے اپنا سب کچھ قربان کر دیا۔'
مزید پڑھیں: Rahul Gandhi Disqualified اندرا گاندھی کی رکنیت بھی منسوخ کر کے جیل بھیج دیا گیا تھا