اردو

urdu

ETV Bharat / state

Mallikarjun Kharge Slams Modi کھڑگے نے وزیراعظم پر حملے کئے تیز، بیرین کو برطرف کرنے کا کیا مطالبہ - بیرین کو برطرف کرنے کا کیا مطالبہ

کھڑگے نے کہا ’’بی جے پی حکومت کا کوئی بھی پروپیگنڈہ منی پور کے حالات سے نمٹنے میں اپنی ناکامی کو چھپا نہیں سکتا‘‘۔

کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے
کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے

By

Published : Jun 26, 2023, 10:30 PM IST

نئی دہلی: کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے منی پور کی صورتحال پر وزیر اعظم نریندر مودی کی خاموشی پر اپنا حملہ تیز کرتے ہوئے پیر کو کہا کہ اگر وزیر اعظم واقعی شمال مشرقی ریاست کے بارے میں فکر مند ہیں تو انہیں وزیر اعلیٰ این بیرین سنگھ کو برطرف کرنا چاہیے۔

کانگریس منی پور میں موجودہ بحران کے لیے وزیر اعلیٰ برین کی قیادت والی حکومت کو ذمہ دار ٹھہرا رہی ہے۔ کھڑگے نے ٹویٹ کیا ’’اطلاعات سے پتہ چلتا ہے کہ وزیر داخلہ نے آخر کار منی پور پر وزیراعظم مودی سے بات کی ہے۔ پچھلے 55 دنوں سے مودی جی نے منی پور پر ایک لفظ بھی نہیں کہا۔ ہر ہندوستانی ان کے بولنے کا انتظار کر رہا ہے۔ اگر مودی جی واقعی منی پور کے بارے میں فکر مند ہیں تو سب سے پہلے انہیں اس کے وزیر اعلیٰ کو برطرف کرنا چاہیے۔‘‘

تشدد سے متاثرہ منی پور میں معمولات زندگی کی بحالی کے لیے مختلف اقدامات کی تجویز دیتے ہوئے، کانگریس صدر نے کہا ’’عسکریت پسند تنظیموں اور سماج دشمن عناصر سے چوری اور لوٹے گئے ہتھیاروں کو ضبط کریں۔ تشدد زدہ ریاست میں امن قائم کرنے کے لیے کئی اقدامات کا مشورہ دیتے ہوئے کھڑگے نے کہا کہ حکومت کو تمام فریقوں کے ساتھ بات چیت شروع کرنی چاہیے اور ایک مشترکہ سیاسی راستہ تلاش کرنا چاہیے۔ سیکورٹی فورسز کی مدد سے ناکہ بندی ختم کریں۔ قومی شاہراہوں کو کھول کر اور محفوظ رکھ کر اشیائے ضروریہ کی دستیابی کو یقینی بنائیں۔‘‘

انہوں نے مزید کہا ’’تشدد سے متاثرہ لوگوں کے لیے ریلیف، باز آباد کاری اور روزی روٹی کا ایک پیکیج بغیر کسی تاخیر کے تیار کیا جانا چاہیے۔ حکومت کی طرف سے اعلان کردہ ریلیف پیکج تشدد سے متاثرہ افراد کے لیے انتہائی ناکافی ہے۔‘‘

کھڑگے نے کہا ’’بی جے پی حکومت کا کوئی بھی پروپیگنڈہ منی پور کے حالات سے نمٹنے میں اپنی ناکامی کو چھپا نہیں سکتا‘‘۔

یہ بھی پڑھیں: منی پور کے سلسلے میں مودی سے شاہ کی بات اچھی علامت: کھڑگے

واضح رہے کہ شمال مشرقی ریاست میں جاری بحران پر کل جماعتی میٹنگ بلانے کے ایک دن بعد، منی پور کے وزیر اعلیٰ نے اتوار کو مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات کی۔ شاہ نے یقین دلایا ہے کہ مرکزی حکومت منی پور میں حالات معمول پرلانے کے لئے ہر ممکن قدم اٹھائے گی۔

یو این آئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details