اردو

urdu

ETV Bharat / state

Indira Gandhi Birth Anniversary کھڑگے اور سونیا نے اندرا گاندھی کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا - کھرگے نے اندرا گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا

کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے اور یو پی اے کی چیئرپرسن سونیا گاندھی نے شکتی استھل پہنچ کر سابق وزیر اعظم آئرن لیڈی اندرا گاندھی کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا۔ Tribute to Indira Gandhi on her birth Anniversary

کھڑگے اور سونیا نے اندرا گاندھی کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا
کھڑگے اور سونیا نے اندرا گاندھی کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا

By

Published : Nov 19, 2022, 10:41 AM IST

نئی دہلی:کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے اور متحدہ ترقی پسند اتحاد (یو پی اے) کی چیئرپرسن سونیا گاندھی نے ہفتہ کو سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا۔ کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے اور یو پی اے کی چیئرپرسن سونیا گاندھی آج صبح شکتی استھل پہنچ کر سابق وزیر اعظم آئرن لیڈی اندرا گاندھی کو ان کے یوم پیدائش پر گلہائے عقیدت پیش کئے۔ بھارت کی سلامتی اور سالمیت کے لیے اپنا سب کچھ قربان کرنے والیں آئرن لیڈی کو قوم خراج عقیدت پیش کررہی ہے۔ Kharge pay Tribute to Indira Gandhi

قابل ذکر ہے کہ اندرا پریہ درشنی گاندھی کی پیدائش 19 نومبر 1917 کو سیاسی طور پر بااثر نہرو خاندان میں ہوئی تھی۔ ان کے والد جواہر لال نہرو اور والدہ کملا نہرو تھیں۔ اندراگاندھی کو ان کی ’گاندھی‘ عرفیت فیروزگاندھی سے شادی کے بعد ملی تھی۔ وہ 1966 سے 1977 تک مسلسل تین بار ملک کی وزیر اعظم رہیں اور پھر چوتھی مدت کارمیں 1980 سے 1984 میں ان کے سیاسی قتل تک وہ ملک کی وزیر اعظم تھیں۔ وہ ملک کی پہلی اور واحد خاتون وزیراعظم تھیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details