نئی دہلی: کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے اور پارٹی کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے پیر کو مجاہد آزادی نیتا جی سبھاش چندر بوس کو ان کی سالگراہ پر خراج عقیدت پیش کیا اور ملک کے لیے ان کی خدمات کو یاد کیا۔ کھڑگے نے ٹویٹ کر کے کہا، ”انڈین نیشنل کانگریس کے سابق صدر، آزاد ہند فوج کے بانی اور ہمارے آئیڈیل نیتا جی سبھاش چندر بوس کی 126 ویں سالگرہ پر سلام پیش کرتا ہوں۔ نیتا جی کے ’جئے ہند‘کے اعلان اور ’تم مجھے خون دو، میں تمہیں آزادی دوں گا‘ کے اعلان نے سب کو مادر وطن کے لیے سچی لگن کے لیے بیدار کیا۔
وہیں راہل گاندھی نے اس موقع پر نیتا جی کے آزاد ہند فوج کے گیت قد سے قدم بڑھانے والے گیت ’قدم بڑھائے جا‘سے اپنے ٹویٹ کا آغاز کرتے ہوئے کہا لکھا 'عظیم مجاہدی آزادی نیتا جی سبھاش چندر بوس کو میرا خراج عقیدت۔ نیتا جی کی ہمت اور حب الوطنی ہر بھارتی کو ہمارے عظیم ملک کی آزادی کا دفاع اور تحفظ کرنے کی ترغیب دیتی ہے۔“ قابل ذکر ہے کہ سال 2021 میں مرکزی حکومت نے نیتا جی کے یوم پیدائش 23 جنوری کو پراکرم دیوس کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا تھا۔ تب سے ہر سال 23 جنوری کو پراکرم دیوس کے طور پر منایا جاتا ہے۔