یوں تو رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں روزہ داروں کا دسترخوان مختلف نعمتوں سے سجا رہتا ہے، لیکن دارالحکومت دہلی میں رمضان کے دوران دسترخوان پر ایک ایسی ڈِش کا اضافہ ہوتا ہے جو صرف اور صرف رمضان کے اس مقدس مہینے میں ہی دستیاب ہوتی ہے۔Increase in Sales of Khajla Dishes During the Month of Ramadan
Ramadan Special Dish: ماہِ صیام میں روزہ داروں کی مرغوب غذا ’کھجلہ‘ کی فروخت میں اضافہ - ماہ صیام میں کھجلہ پکوان کی فروخت میں نمایاں اضافہ
کھجلہ کی جو رمضان المبارک میں سحری کے وقت کھایا جاتا ہے۔ حالانکہ کھجلہ کا تعلق سنت نبویﷺ سے نہیں ہے اور نہ ہی دیگر اسلامی ممالک میں اس کا رواج ہے لیکن قومی دارالحکومت دہلی میں کھجلہ سحری کے وقت کھایا جاتا ہے۔Increase in Sales of Khajla Dishes During the Month of Ramadan
جی ہاں ہم بات کر رہے ہیں کھجلہ کی جو رمضان المبارک میں سحری کے وقت کھایا جاتا ہے۔ حالانکہ کھجلہ کا تعلق سنت نبویﷺ سے نہیں ہے اور نہ ہی دیگر اسلامی ممالک میں اس کا رواج ہے لیکن قومی دارالحکومت دہلی میں کھجلہ سحری کے وقت کھانا کا رواج ہے ۔
تاریخ داں بتاتے ہیں کہ کھجلہ دراصل یہ مسلم حلوائیوں کی دین ہے، اس کی شروعات تقریبًا 100 سال پہلے ہوئی تھی، اس کا نام پنجابی زبان سے لیا گیا ہے، 100 برس قبل اسے کھاجہ کے نام سے جانتے تھے لیکن دھیرے دھیرے نام میں تبدیلی آئی اور اب یہ کھجلہ کہلایا جانے لگا-دہلی میں کھجلہ دودھ کے ساتھ سحری کے وقت کھایا جاتا ہے، چونکہ یہ میدے سے تیار ہوتا ہے اور اسے دودھ میں بھگو کر کھایا جاتا ہے اس لیے اسے سقیل غذاؤوں میں شمار کیا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں:People On Inflation: رمضان میں پھل اور سبزیوں کی قیمتوں میں اضافے سے عوام پریشان
حالانکہ یہ شروعات سے ہی دیسی گھی میں بنکر تیار کیا جاتا تھا، لیکن جیسے جیسے تیل کا استعمال شروع ہوا تب سے زیادہ تر حلوائی اسے تیل میں تیار کرتے ہیں۔ البتہ کچھ حلوائی آج بھی کھجلہ کو دیسی گھی میں ہی تیار کرکے فروخت کرتے ہیں۔