کورونا لاک ڈاؤن کے پہلے دن سے ہی غریب، ضرورت مند اور پریشان لوگوں کے لیے کووڈ ریلیف ورک کا مسلسل کام کر رہی سماجی تنظیم خادم انسانیئت فاؤنڈیشن نے اپنی خدمات کے 6 ماہ مکمل کر لیے ہیں ۔
اس موقع پر خادم انسانیت کے بانی فاروق صدیقی نے بتایا کہ 6 ماہ کا سفر بہت مشکل لیکن ساتھ ہی سکون دینے والا رہا ، جس وقت سب لوگ لاک ڈاؤن میں کورونا کی دہشت سے گھروں میں قید تھے وہیں فاروق صدیقی اور ان کے کچھ ساتھی لگاتار حوض رانی، چراغ دہلی، کھڑکی، بیگم پور جگدمبا کیمپ، ساویتری نگر کی سڑکوں ، بستیوں ، جھوگی جھونپڑی میں جا کر ضروت مند اور پریشاں لوگوں کو مدد پہنچا رہے تھے ، کوئی بھی انسان بھوکا نہ سوئے ،اس مشن کے ساتھ کام کر رہے تھے ۔راشن کی تقسیم کا وہ سلسلہ ابھی بھی جاری ہے ۔
فاروق صدیقی نے بتایا کہ کھانے اور راشن کے علاوہ لوگوں کو کورونا سے بچاؤ کے لیے لگاتار ماسک اور سینیٹائز بھی تقسیم کیے گئے۔خادم انسانیت نے آکسیجن سلنڈر دینے کا بھی انتظام کیا ہے۔