اردو

urdu

By

Published : Apr 12, 2021, 2:13 PM IST

ETV Bharat / state

خادم انسانیت فاؤنڈیشن نے 'کتاب بینک اسکیم' کا آغاز کیا

سماجی تنظیم خادم انسانیت فاؤنڈیشن اور علاقائی عوام کے تعاون سے 'کتاب بینک اسکیم' کا آغاز کیا گیا ہے جس میں سابقہ درجات کی کتابیں حصول کرکے معاشرے کے تمام طبقات کے محتاج بچوں کو دی جارہی ہیں۔

خادم انسانیت فاؤنڈیشن نے 'کتاب بینک اسکیم' کا آغاز کیا
خادم انسانیت فاؤنڈیشن نے 'کتاب بینک اسکیم' کا آغاز کیا

دہلی: معروف سماجی تنظیم خادم انسانیت فاؤنڈیشن اور علاقائی عوام کے تعاون سے 'کتاب بینک اسکیم' گذشتہ کچھ دنوں سے جنوبی دہلی کے مالویہ نگر حوض رانی کی جہانپاہ مسجد میں چل رہا ہے۔

خادم انسانیت فاؤنڈیشن کے صدر فاروق صدیقی نے اس تعلق سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ تنظیم کی جانب سے گزشتہ کچھ ہفتوں سے 'کتاب بینک اسکیم' کی شروعات کی گئی ہے۔

'کتاب بینک اسکیم' پر گفتگو کرتے ہوئے فاروق صدیقی نے بتایا کہ کورونا وبا اور لاک ڈاؤن کے باعث والدین اپنے بچوں کو کتابیں دلانے سے قاصر ہیں۔ اس لئے والدیں اور ضرورت مندوں کے مسائل کو حل کرنے کے غرض سے فاروق صدیقی، مسجد کے زمہ داران اور علاقے کے لوگوں نے ایک انوکھا اقدام اٹھایا۔

ویڈیو

اس کے تحت آس پاس کے علاقے کے لوگوں سے سابقہ درجات کی کتابیں حصول کرکے معاشرے کے تمام طبقات کے محتاج بچوں کو دی جارہی ہیں اور ساتھ ہی کوئی بھی ڈونر پچھلی کلاس کا کورس جمع کر کے نئی کلاس کا کورس بھی حاصل کر سکتا ہے۔

فاروق صدیقی نے بتایا کہ اس مہم میں کلاس ایک سے انجینئرنگ، لاء ، بی ڈی ایس تک کی کتابیں ملی ہیں۔ کچھ شہریوں نے نئی کتابیں خرید کر اس فاؤنڈیشن میں دینے کی بھی پیش کش کی ہے۔

گزشتہ دنوں نماز جمعہ میں امام مسجد اخلاق قاسمی کی جانب سے ایک خصوصی اپیل کی گئی تھی جس مین کہا گئیا تھا کہ علاقے کے تمام افراد معاشرے کے ضرورت مند لوگوں کی مدد کے لئے تعاون کریں اور مسجد میں غیر استعمال شدہ اسکولی کتابیں / نصاب لائیں اور نیک کام کا حصہ بنیں۔

فاروق صدیقی کا کہنا ہے کہ انہیں اس نیک کام میں معاشرے کے تمام طبقات کی حمایت حاصل ہورہی ہے اور دہلی کے علاوہ ملک کے کئی شہروں کی سماجی تنظیموں کے ساتھ مل کر یہ مہم دوسرے شہروں میں بھی چلانے کی تیاری کی جا رہی ہے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details