اردو

urdu

ETV Bharat / state

کیرالا حکومت ملیالیوں کی مدد کے لیے آگے آئی - کے لئے کووڈ 19 سے بچاو کے لیے مددگار تنظیمیں تشکیل دے رہی ہے۔

کیرالا حکومت اندرون ملک دیگر ریاستوں اور بیرون ممالک میں رہ رہے غیر مقیم ملیالیوں کے لئے کووڈ 19 سے بچاؤ مدد فراہم کررہی ہے۔

kerala-govt-sets-up-covid-19-helpdesks-for-non-resident-malayalis
Kerala govt setکیرالا حکومت کی جانب سے غیر مقیم ملیالیوں کی مددs up COVID-19 helpdesks for non-resident Malayalis

By

Published : Apr 9, 2020, 3:46 PM IST

کیرالہ کے وزیر اعلی پنارائی وجین نے غیر رہائشی ملیالیوں (این آر کے) کے لئے متعدد اقدامات کیے ہیں۔ جن میں دیگر ریاستوں اور بیروں ممالک میں رہ رہے کیرالہ کے شہریوں کے لیے پانچ کووڑ 19 مدد ڈیسک اور آن لائن طبی مشاورت شامل ہیں۔

کیرالا حکومت کی جانب سے غیر مقیم ملیالیوں کی مدد

کیرالہ کے وزیر اعلی پنارائی وجین نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 'غیر رہائشی ملیالیوں کو درپیش خدشات اور مسائل کو حل کرنے کے لیے ہم نے مختلف ممالک میں پانچ سی او وی ڈی ہیلپ ڈیسک قائم کیا ہیں جہاں سے کافی تعداد میں پرواسی ملیالی رجوع ہورہے ہیں'۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ 'نورکا روٹس کے ذریعہ شروع کردہ ہیلپ ڈیسک کا انتظام غیر مقامی ملیالیوں میں سرگرم افراد اور رضاکار تنظیموں کے ذریعہ مقامی طور پر کیا جائے گا'۔

کیرالہ حکومت نے مختلف مقامات پر بھارتی سفیروں سے ان ہیلپ ڈیسک کے ساتھ تعاون کرنے کی درخواست کی ہے۔

وزیراعلیٰ نے یہ بھی بتایا کہ غیر رہائشی کیرالہ کے عوام کو نورکا ر وٹز ویب سائٹ کے ذریعے آن لائن طبی خدمات مہیا کی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ 'پروسی ملیالیا پہلے رجسٹریشن کرکے کیرالہ کے نامور ڈاکٹروں سے آڈیو یا ویڈیو کالز کے ذریعے ویب سائٹ کے ذریعے مشورہ کرسکتے ہیں۔ مختلف ماہر ڈاکٹروں کی خدمات دوپہر 2 بجے سے شام 6 بجے تک دستیاب ہوں گی'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details