یہ اتفاق ہے کہ کیرالہ میں ایک ہی خاندان کے تین اراکین اور ان کے دو رشتہ داروں سمیت پانچ لوگوں کے کورونا وائرس (کووڈ19) سے متاثر ہونے کی تصدیق کے بعد ریاستی حکومت نے اتوار کو ہائی الرٹ جاری کر دیا۔
اٹلی سے لوٹے ایک شخص، اس کی بیوی اور اس کے بیٹے کے اس خطرناک بیماری میں مبتلا ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔
اس کے علاوہ جان لیوا بیماری کی زد میں آنے والے دو دیگر لوگ ان تینوں کے قریبی رشتہ دار ہیں۔
پانچوں کو یہاں جنرل اسپتال کے اسپیشل وارڈ میں داخل کر کے علاج کیا جا رہا ہے۔