دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے وزیراعظم نریندر مودی کو خط Kejriwal Letter to PM لکھ کر نئے اسٹرین Omicron Variant سے متاثرہ ممالک سے آنے والی پروازوں پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے ٹویٹ کیا اور کہا کہ ہمارا ملک بڑی مشکل سے کورونا سے نکلنے میں کامیاب ہوا ہے، لیکن اب نئے اسٹرین کا خطرہ منڈلانے لگا ہے۔ اس لیے اس کی روک کے لیے ابھی سے تیاری کرنے کی ضرورت ہے۔
Covid Omicron Variant: اروند کیجریوال کا کچھ پروازوں پر پابندی لگانے کا مطالبہ - کورونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون
کیجریوال نے پی ایم کو خط Letter To PM لکھ کر کچھ ممالک کے پروازوں پر پابندی Stop Flights لگانے کا مطالبہ کیا۔ کیجریوال نے کہا کہ پی ایم کو فوری طور پر متاثرہ ممالک سے آنے والی پروازوں پر پابندی عاید کرنی چاہیے تاکہ ہمارا ملک محفوظ رہ سکے۔
Omicron Variant: کچھ ممالک کے پروازوں پر پابندی لگانے کا مطالبہ
انہوں نے کہا کہ پی ایم کو فوری طور پر متاثرہ ممالک سے آنے والی پروازوں پر پابندی عاید کرنی چاہیے تاکہ ہمارا ملک محفوظ رہ سکے۔
- یہ بھی پڑھیں: Covid Omicron Variant: ڈبلیو ایچ او نے جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کو احتیاط برتنے کی اپیل کی
واضح رہے کہ وزیر اعلی اروند کیجریوال نے دہلی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (DDMA) کی میٹنگ بلائی ہے، تاکہ نئے خطرے کے پیش نظر اٹھائے جانے والے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔