دارالحکومت دہلی میں کورونا کے انفیکشن میں لگاتار اضافہ ہو رہا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 22 نئے رپورٹ آئے ہیں، جن میں 9 کیس تبلیغی مرکز کے تھے۔ وہیں مرکز سے جڑے کل 329 کورونا مثبت کیسز کے ساتھ دہلی میں 525 کورونا مریض ہو چکے ہیں۔
دہلی حکومت کورونا انفیکشن کے ان بڑھتے ہوئے تعداد سے پریشان ہے اور وزیر اعلی کیجریوال خود اس سے نجات پانے کی کوشش میں مصروف ہیں۔ اس سلسلے میں دہلی حکومت نے اب ایک بڑی حکمت عملی بنائی ہے اور کورونا کے خلاف پانچ نکاتی منصوبہ بنایا ہے۔ وزیر اعلی کیجریوال منگل کی سہ پہر ایک بجے اس کا اعلان کرسکتے ہیں۔