اردو

urdu

ETV Bharat / state

راہل اور پرینکا نے ہولی کی مبارکباد دی - آپ سب کو ہولی کی بہت بہت مبارکباد

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے لوگوں کو ہولی کے موقع پر مبارکباد دی۔

متعدد سیاسی رہنماؤں نے ہولی کی مبارکباد دی
متعدد سیاسی رہنماؤں نے ہولی کی مبارکباد دی

By

Published : Mar 10, 2020, 7:43 PM IST

ملک کے شہریوں کو ہولی کی مبارکباد دیتے ہوئے راہل گاندھی نے آج ٹویٹ کیا ، 'رنگوں کا یہ تہوار آپ سب کی زندگی کو خوشیوں کے رنگوں سے بھر دے ' ملک کے تمام باشندوں کو ہولی کی دلی مبارکباد'۔

پرینکا گاندھی نے ٹویٹ کیا اور کہا کہ 'آپ سب کو ہولی کی بہت بہت مبارکباد'۔

وہیں دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال اور نائب وزیراعلی منیش سسودیا نے لوگوں کو ہولی کی مبارکباد دی۔

کیجریوال نے ٹوئٹ کرکے کہاکہ ہولی مبارک ہو۔ ہولی کھیلتے وقت اپنا خیال رکھیں۔ انہوں نے ہولی کی مبارکباد کے ساتھ ساتھ لوگوں کو کورونا وائرس سے بچنے کا مشورہ بھی دیا۔

سسودیا نے ٹوئٹ کرکے کہا کہ تنوع میں اتحاد کا نام ہے بھارت اور اس تنوع کی بڑی علامت ہے ہولی کا تہوار۔ اس ہولی پر آپ کی تمام زندگی میں خوشیاں آئیں۔ آپ سب کے پورے کنبہ کو ہولی کی نیک خواہشات۔

اس سے پہلے وزیراعلی نے کہا تھا کہ وہ دہلی کے تشدد پر بہت دکھی ہیں اس لیے اس بار ہولی نہیں منائیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details