ملک کے دارالحکومت دہلی میں دسہرہ کے موقع پر وزیراعلی اروند کیجریوال نے راون کے پتلے پر تیر چلا کر برائی پر بھلائی کا پیغام دیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ جب جب زمین پر ناانصافی بڑھتی ہے، تب تب خدا اپنے طریقے سے ناانصافی کو ختم کرتا ہے۔ دسہرہ تہوار میں شامل ہوئے لوگوں نے بھگوان شری رام کے نعرے لگائے اور دعا کی کہ جلد کورونا سے چھٹکارا دلائیں اور سب کو ڈھیر ساری خوشیاں ملیں۔
عوام کو جلد ہی کورونا سے چھٹکارا ملے: کیجریوال - دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال
دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے راون کے پتلے پر تیر چلا کر برائی پر بھلائی کا پیغام دیا اور دعا کی کہ جلد کورونا سے چھٹکارا ملے اور سب کو ڈھیر ساری خوشیاں ملیں۔
اس بار دہلی رام لیلا میں ایک مختلف تصویر دیکھنے کو ملی ۔ کورونا پروٹوکول کو دھیان میں رکھتے ہوئے رام لیلا ایک محدود انداز میں منعقد کیا گیا۔ دہلی کی سب سے بڑی رام لیلا میں سے ایک لو کش رام لیلا بھی محدود انداز میں منعقد کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی عام لوگوں کو رام لیلا میں آنے کی دعوت نہیں دی گئی، صرف ان لوگوں کو اجازت دی گئی ہے جن کے پاس دعوت ہے۔
دسہرہ کے دن لو کش رام لیلا کے سیکریٹری ارجن کمار نے بتایا کہ یہاں بھی کورونا کا اثر دیکھا جا رہا ہے۔ اس بار راون میگ ناتھ اور کمبھکرن کے پتلے کی لمبائی 30 فٹ رکھی گئی تھی۔