اردو

urdu

ETV Bharat / state

Kejriwal questioned Modi Silence کیجریوال نے منی پور معاملے پر مودی کی خاموشی پر سوال اٹھایا

کیجریوال نے کہا کہ وزیر اعظم خواتین پہلوانوں کے معاملے میں بھی خاموش ہوکر بیٹھ گئے تھے۔ گزشتہ 9 سال سے چین ہمیں آنکھیں دکھا رہا ہے اور وزیراعظم خاموش ہیں۔

کیجریوال
کیجریوال

By

Published : Aug 17, 2023, 7:48 PM IST

نئی دہلی: دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے منی پور کے معاملے پر وزیر اعظم نریندر مودی کی خاموشی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ کم از کم انہیں امن ہی کی اپیل کرنی چاہیے تھی دہلی قانون ساز اسمبلی کے خصوصی اجلاس کے دوسرے دن منی پور پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے کیجریوال نے کہا کہ منی پور میں 4 ہزارگھر جلائے گئے، 60 ہزار لوگ بے گھر ہوئے، 150 سے زیادہ لوگوں کی موت ہوئی، 300 سے زیادہ مذہبی مقامات جلائے گئے۔ آسام رائفلز اور منی پور پولیس کے درمیان فائرنگ ہوئی لیکن وزیر اعظم خاموش رہے۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی ایم ایل اے کہہ رہے ہیں کہ منی پور ان کے لئے معنی نہیں رکھتا اور اسمبلی چھوڑ کر چلے گئے۔ انہوں نے کہا کہ جب ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں خواتین کے ساتھ ظلم ہوا تب بھی وزیراعظم خاموش رہے۔ دوسری طرف منی پور کے وزیر اعلیٰ کہہ رہے ہیں کہ وہاں یہ ہر روز ہو رہا ہے۔ کیجریوال نے کہا کہ وزیر اعظم بیٹیوں کے لیے باپ کی طرح ہیں۔ اگر باپ منہ موڑ لے تو بیٹیاں کہاں جائیں گی۔

کیجریوال نے کہا کہ وزیر اعظم خواتین پہلوانوں کے معاملے میں بھی خاموش ہوکر بیٹھ گئے تھے۔ گزشتہ 9 سال سے چین ہمیں آنکھیں دکھا رہا ہے اور وزیراعظم خاموش ہیں، ایک لفظ نہیں بولتے۔ چین نے وادی گالوان میں ہمارے 20 فوجیوں کو شہید کیا۔ چینی فوج نے دہلی سے ڈیڑھ گنا علاقے پر قبضہ کر لیا اور وزیر اعظم خاموش رہے۔

یہ بھی پڑھیں: نتیش کمار آج کیجریوال سمیت دیگر اپوزیشن لیڈروں سے ملاقات کریں گے

انہوں نے کہا کہ ہنڈن برگ رپورٹ نے پوری دنیا میں ہلچل مچا دی۔ لاکھوں سرمایہ کاروں کا پیسہ ڈوب گیا۔ کم از کم ایک ٹویٹ کرکے یہ کہہ دیتے کہ تحقیقات ہوگی اورقصورواروں کو بخشا نہیں جائے گا، لیکن وزیراعظم خاموش رہے۔ انہوں نے نیرو مودی، میہول چوکسی اور وجے مالیا کو بھگا دیا۔

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details