وزیر اعلی اروند کیجریوال کئی گھنٹوں سے جام نگر ہاؤس میں پرچہ داخل کرنے کے منتظر ہیں۔ ان کا ٹوکن نمبر 45 ہے ، جبکہ 25 نمبر پر نامزدگی کا عمل جاری ہے۔ یہ تاخیر اس لئے بھی ہے کہ نئی دہلی سے بڑی تعداد میں آزاد امیدوار نامزدگی داخل کر رہے ہیں۔ ان میں ڈی ٹی سی کے سابق ملازمین اور کچھ دیگر افراد شامل ہیں۔
ای ٹی وی بھارت نے ایک آزاد امید وار سےبات کی جو ڈی ٹی سی کا ملازم ہے۔ بات چیت میں والمیکی جھا نے بتایا کہ ان کے 50 سے زائد ساتھی کل نا مزدگی کے لئے آئے تھے، آج بھی 60سےزائد افراد نامزدگی کے لیے قطار میں کھڑے ہیں۔
جب ان سے پو چھا گیا کہ یہ تمام لوگ نئی دہلی سے ہی کیوں انتخاب لڑنا چا ہتے ہیں؟ اس سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اروند کیجریوال کی غلط پالیسیوں سے وہ پریشان ہیں اسی لئے کیجریوال کے خلاف انتخاب لڑنا چا ہتے ہیں۔