عام آدمی پارٹی نے جس ملحہ کلینک کو سب سے زیادہ بھنایا اور اسمبلی انتخاب کے نتائج میں اس کا اثر بھی دیکھنے کو ملا، اس محلہ کلینک کو ستح پر اتارنے کا کام ڈاکٹر الکا چودھری کی قیادت میں ہوا تھا۔
کیجریوال نے محلہ کلینک کے آرکیٹیکٹ کو بلایا اب جب اروند کیجریوال تیسری بار وزیراعلی کے عہدے کا حلف لینے جا رہے ہیں، تو اس تقریب میں ڈاکٹر الکا چودھری کو خاص طور پر مدعو کیا گیا ہے۔
دہلی حکومت کی جانب دعوت نامہ ملنے کے بعد ای ٹی وی بھارت نے ڈاکٹر الکا چودھری سے خاص طور پر بات چیت کی۔ اس سے متعلق انہوں نے خشی ظاہر کی کہ انہیں وزیراعلی کی حلف برداری کی تقریب میں مدعو کیا گیا ہے۔
انہوں نے محلہ کلینک کے پیچھے کی تصور سے متعلق بھی اپنی بات رکھی کہ کس طرح اس کی بنیاد تیار کی گئی اور کس طرح یہ موجودہ وقت میں دہلی کے صحت انتظامیہ کی ریڑ کی ہڈی بن گئی ہے۔