اردو

urdu

ETV Bharat / state

کیجریوال نے گرے لائن کوریڈور کا کیا افتتاح - اروند کیجریوال

پہلے لوگ دہلی آنے کے لئے نجف گڑھ سے میٹرو ٹرین لیتے تھے، لیکن اب ڈھانسا بس اسٹینڈ سے میٹرو لی جاسکے گی اور دوارکا سے بلو لائن میٹرو لیکر نوئیڈا اور ویشالی تک سفر کرسکیں گے۔

کیجریوال نے گرے لائن کوریڈور کا کیا افتتاح
کیجریوال نے گرے لائن کوریڈور کا کیا افتتاح

By

Published : Sep 18, 2021, 7:09 PM IST

دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے آج نجف گڑھ سے ڈھانسا بس اسٹینڈ تک توسیع کی گئی میٹرو کی گرے لائن کوریڈور کا افتتاح کیا۔

کیجریوال نے کہا کہ آس پاس کے تقریباً 50 گاؤں کو دہلی آنے کے لئے اب پھرنی چوک کراس کرکے دہلی گیٹ نہیں آنا پڑے گا۔ اب وہ ڈھانسا بس اسٹینڈ میٹرو اسٹیشن سے میٹرو میں سفر کرسکیں گے۔ اس سے پھرنی چون پر لگنے والے جام سے بھی نجات مل جائے گی۔ اس کے علاوہ ہریانہ کے جھجھر ضلع سے دہلی آنے والے لوگوں کو بھی اس کا فائدہ پہنچے گا۔

انہوں نے کہا کہ سنہ 2015 میں ہوئے اسمبلی انتخابات کے دوران وعدہ کیا گیا اور حکومت بننے کے فوراً بعد ڈھانسا بس اسٹینڈ کے میٹرو اسٹریک کو منطوری دی گئی۔ پہلے لوگ دہلی آنے کے لئے نجف گڑھ سے میٹرو ٹرین لیتے تھے، لیکن اب ڈھانسا بس اسٹینڈ سے میٹرو لی جاسکے گی اور دوارکا سے بلو لائن میٹرو لیکر نوئیڈا اور ویشالی تک سفر کرسکیں گے۔

وزیراعلی نے کہا کہ باہری دہلی کے لئے خاص طور پر نجف گڑھ علاقے کے لوگوں کے لئے کافی خوشی کا لمحہ ہے۔ ابھی تک دہلی میٹرو کا یہ جو روٹ تھا وہ دہلی گیٹ تک جاکر ختم ہوجاتا تھا۔ آس پاس کے تقریباً 50 ایسے گاؤں ہیں جہاں سے روزانہ لوگ دہلی کام کرنے آتے ہیں۔ ان لوگوں کو نجف گڑھ میں پھرنی چوک کراس کرکے دہلی گیٹ آنا پڑتا تھا۔ اس کی وجہ سے پھرنی چوک پر کافی ٹریفک جام لگ جاتا تھا۔ اب یہ ڈھانسا بس اسٹینڈ کے نزدیک لائن بن جانے کی وجہ سے لوگوں کو یہ چوک کراس کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ یہ روٹ اگرچہ سوا کلو میٹر کا ہے لیکن اس کا اتنا بڑا اثر پڑے گا کہ لوگوں کو اب چوک کراس کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ ہریانہ کے جھجھر ضلع سے بھی ہر روز بہت سارے لوگ دہلی نوکری کرنے آتے ہیں، ان لوگوں کو بھی اس سے کافی مدد ملے گی۔

مزید پڑھیں:دہلی: کُل ہند قومی تنظیم کا اجلاس، متعدد قرارداد منظور

نجف گڑھ سے ڈھانسا بس اسٹینڈ تک دہلی کے میٹرو توسیع شدہ گرے لائن کاریڈور کے افتتاح کے موقع پر ہاؤسنگ اور شہری ترقی کے مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری اور کیجریوال نے ایک ساتھ ہری جھنڈی دکھا کر میٹرو کو روانہ کیا۔ اس دوران ہندوستان میں جاپان کے سفیر ستوشی سوزوکی، دہلی کے ٹرانسپورٹ کے وزیر کیلاش گہلوت، ڈی ایم ؤر سی کے منیجنگ ڈائرکٹر ڈاکٹر منگو سنگھ اور دیگر معزز شخصیات موجود تھیں۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details