دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے آج ورچول ذریعہ سے دہلی حکومت کے نو اسپتالوں میں قائم 22 نئے پی ایس اے آکسیجن پلانٹ کا افتتاح کیا۔
کیجریوال نے کہا کہ ان پلانٹ کی مشترکہ صلاحیت 17 ٹن ہے اور اب تک دہلی میں آکسیجن کے کل 27 پلانٹ شروع ہو چکے ہیں۔
مرکزی حکومت کے چھ آکسیجن کے پلانٹ شروع ہو گئے ہیں اور مرکز سے سات پلانٹ اور آنے والے ہیں۔ علاوہ ازیں آکسیجن کے 17 اور پلانٹ جولائی تک لگ جائیں گے۔
کیجریوال نے نواسپتالوں میں 22 نئے پی ایس اے آکسیجن پلانٹ کا افتتاح کیا انہوں نے کہا،’تیسری لہر کے اندیشے کے پیش نظر ’اے اے پی‘ کی حکومت پوری شدت کے ساتھ تیاری کر رہی ہے۔ہم ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر نہیں بیٹھے ہیں۔
کورونا وائرس کی اس لہر میں ہمیں سب سے زیادہ آکسیجن کی قلت محسوس ہوئی۔ کہیں سے آکسیجن ملا تو اسے لانے کے لیے ہمارے پاس ٹینکر نہیں تھے لہٰذا ہم آکسیجن ٹینکر بھی خرید رہے ہیں۔
قبل ازیں ہم ذخیرہ کے لیے تین آکسیجن اسٹوریج ٹینک اور 13.5 ٹن مشترکہ صلاحیت کے دو آکسیجن پلانٹ کا افتتاح بھی کر چکے ہیں۔
-یو این آئی