اردو

urdu

By

Published : May 13, 2020, 8:02 AM IST

ETV Bharat / state

کیجریوال کےاعلان کے بعد 3 لاکھ واٹس ایپ میسج موصول

دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے لاک ڈاؤن کے بارے میں دہلی کی عوام سے تجاویز طلب کی تھی، جس کے بعد عوام کا کافی ردعمل سامنے آیا ہے۔

کیجریوال نے تجاویز طلب کی تھی،جس کے بعد 3 لاکھ واٹس ایپ میسج موصول
کیجریوال نے تجاویز طلب کی تھی،جس کے بعد 3 لاکھ واٹس ایپ میسج موصول

وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے منگل کے روز پریس کانفرنس کے دوران دہلی کی عوام سے لاک ڈاؤن کے حوالے سے تجاویز دینے کی اپیل کی تھی۔ کیجریوال نے کہا کہ میں آج دہلی کے لوگوں سے یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ 17 مئی کے بعد کیا ہونا چاہئے۔'

اروند کیجریوال نے کہا تھا کہ، کیا لاک ڈاؤن میں نرمی دی جانی چاہئے اور اگر اسے دیا جانا چاہئے تو، کتنی اور کس علاقے میں نرمی دی جانی چاہئے اور کیا آٹو ٹیکسیاں چلنی چاہئیں، کیا اسکول کھولے جائیں، بازار اور صنعتی علاقے کھلنے چاہئے، اسے لیکر کل شام 5 بجے تک اپنی تجاویز بھیج دیں۔

وزیر اعلی نے تجاویز بھیجنے کے لئے واٹس ایپ نمبر، ای میل آئی ڈی اور فون نمبر بھی بتایا تھا۔ اروند کیجریوال کی اس اپیل نے بڑا اثر دکھایا ہے اور گزشتہ 7 گھنٹوں میں بڑی تعداد میں لوگوں نے اپنی تجاویز پیش کیں۔ ایک مشورے کے طور پر، دہلی حکومت کو 3 لاکھ واٹس ایپ مسیجز، 5 ہزار ای میلز اور 25 ہزار ریکارڈ شدہ پیغامات موصول ہوئے ہیں۔

کل پانچ بجے تک عوام کی طرف سے تجاویز حاصل کرنے کے بعد دہلی حکومت ان تمام تجاویز پر ماہرین اور ڈاکٹروں سے بات چیت کرے گی اور پھر جمعرات کو وزیر اعظم مودی کو اپنی تجاویز بھیجے گی۔

واضح رہے کہ وزرائے اعلیٰ کے ساتھ ویڈیو کانفرنس میں وزیر اعظم نے گزشتہ روز تمام ریاستوں سے لاک ڈاؤن کے حوالے سے تجاویز طلب کی تھیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details