نئی دہلی: عام آدمی پارٹی میں سات سال تک سرگرم سیاست کرنے والے نوجوان رہنما شفیع الرحمن نے اپنے حامیوں کے ساتھ آج کانگریس پارٹی میں Aam Aadmi Party leader Shafi-ur-Rehman joins Congress شامل ہوگئے۔
گزشتہ روز ایک تقریب کے دوران آل انڈیا کانگریس پارٹی کے رکن اور آل انڈیا پولنگ بوتھ کے قومی صدر انتخاب عالم نے شفیع الرحمن کے کارکردگی کو دیکھتے ہوئے انہیں آل انڈیا کانگریس پولنگ بوتھ بدرپور اسمبلی حلقہ کا صدر منتخب کیا۔
نئی ذمہ داری ملنے کے بعدشفیع الرحمن نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کیجریوال نے بجلی پانی مفت دینے کا وعدہ کیا ہے لیکن شاید ہی کسی کے گھر میں بجلی، پانی مفت آتا ہوگا،دہلی حکومت نے عوام کو گمراہ کیا ہے عوام اس کا صحیح وقت پر جواب دے گی۔
شفیع الرحمن نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ وہ بڑی امید اور حوصلے کے ساتھ عام آدمی پارٹی کے ساتھ جڑے تھے کہ اروند کیجریوال کی سربراہی میں عوامی خدمت کریں گے، لیکن پارٹی ورکروں کو نظرانداز اور اپنے وعدے کو پورا نہ کرتا دیکھ کر پارٹی سے دل بھر گیا جس کی وجہ سے انہوں نے اپنے حامیوں کے ساتھ پارٹی چھوڑ دیا۔